HomeHome  CalendarCalendar  FAQFAQ  SearchSearch  MemberlistMemberlist  UsergroupsUsergroups  RegisterRegister  Log inLog in  

Share | 
 

 ٭سچی توبہ کا نتیجہ۔۔۔!٭

View previous topic View next topic Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin
avatar

Posts : 4
Join date : 2016-01-15
Age : 24
Location : Krachi

PostSubject: ٭سچی توبہ کا نتیجہ۔۔۔!٭   Mon Feb 08, 2016 10:06 pm

٭سچی توبہ کا نتیجہ۔۔۔!٭

ڈاکوؤں کا ایک گروہ ڈاکہ زنی کے مقام پر پہنچا جہاں کھجوروں کے تین درخت تھے۔ ان درختوں میں سے ایک درخت خشک تھا اور دو پھل دار تھے۔
ڈاکو وہاں آرام کے لئے لیٹے تو ڈاکوؤں کے سردار نے دیکھا کہ ایک چڑیا پھل دار درخت سے اڑ کر خشک کھجور پر جا بیٹھتی ہے اور تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے اڑتی ہے اور پھل دار درخت پر جا بیٹھتی ہے۔ اور تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے اڑ کر پھر اسی خشک درخت پر آ بیٹھتی ہے۔
اسی طرح اس نے کئی چکر لگائے۔ سردار نے یہ دیکھا تو تجسس کے لئے خشک درخت پر چڑھا۔
اوپر جا کر دیکھا کہ ایک اندھا سانپ بلند ٹہنی پر لپٹا بیٹھا ہے اور منہ کھولے ہوئے ہے۔ وہ چڑیا اس کے لئے کچھ لاتی ہے اور اس کے منہ میں ڈال دیتی ہے۔ سردار نے یہ دیکھا تو متاثر ہوا اور وہیں کہنے لگا، "یا الہٰی! یہ ایک موذی جانور ہے جس کے رزق کے لئے تو نے ایک چڑیا مقرر کر رکھی ہے پھر میرے لئے جو اشرف المخلوقات میں سے ہوں یہ ڈاکہ زنی کب تک مناسب ہے۔۔؟"
یہ کہا تو اس نے ہاتف غیبی سے یہ آواز سنی "اللہ کی رحمت کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔
اب بھی توبہ کر لو ۔۔۔!"
سردار نے یہ آواز سنی تو رونے لگا اور نیچے اتر کر اپنی تلوار توڑ ڈالی اور چلانے لگا کہ "میں اپنے گناہوں سے باز آیا، باز آیا، باز آیا۔ الٰہی میری توبہ قبول فرما۔۔۔!
آواز آئی کہ، "تیری توبہ کی سچائی سے تیری توبہ قبول ہوئی۔۔۔!"
سردار کے ساتھیوں نے یہ ماجرا دیکھا تو دریافت کیا "کہ بات کیا ہے۔۔؟"
سردار نے سارا قصہ بیان کیا تو وہ سب بھی آبدیدہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ،
"ہم بھی اپنے اللہ تعالٰی سے توبہ کے طلبگار ہیں۔۔۔!"
چنانچہ انہوں نے بھی سچے دل سے توبہ کی اور اللہ کے برگزیدہ بندوں میں شمار ہو گئے۔
حوالہ: (کتاب: "روضہ الریاحین"، صفحہ نمبر: 126)

عزیز دوستو! انسان چاہے کتنا ہی گناہ گار کیوں نہ ہو مگر جب وہ سچے دل سے توبہ کر لے

تو خدا تعالٰی اسکے بچھلے سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور اپنے مقبولوں میں شامل کر لیتا ہے۔
لیکن انسان توبہ کی امید پر جان بوجھ کر گناہ کرتا رہے کہ
کل توبہ کر لوں گا آج گناہ کر لوں تو یہ بڑی حماقت کی بات ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں پکی سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
Back to top Go down
View user profile http://friends4ever.4umer.com
 
٭سچی توبہ کا نتیجہ۔۔۔!٭
View previous topic View next topic Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
 :: BACHON KI DUNIYA :: Bchon Ki Kahaniyan.-
Jump to: